سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی مؤخر کرنے کی درخواست، 4 ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی مؤخر کرنے کی درخواست، 4 ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 10 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ 
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک، اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے خط میں کہا کہ آئینی ترمیم کے کیس کے فیصلے تک نئے ججز کی تعیناتی کا عمل روکنا ضروری ہے۔ ججز نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیارٹی کے تنازعے اور آئینی ترمیم کیس کے فیصلے سے قبل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جانا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں