بہترین فارم والے کھلاڑیوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے:کپتان رضوان

بہترین فارم والے کھلاڑیوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے:کپتان رضوان

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بہترین فارم میں موجود کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرنا ضروری ہے اور ان کھلاڑیوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، جیسے کہ خوشدل شاہ اور فہیم اشرف، جو اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے اور ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں کہ سکواڈ میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور خوشدل شاہ کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ رضوان نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا، اور ابرار احمد کو پہلی ترجیح دی گئی ہے، اس لیے دوسرے اسپنرز کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان بیماری کی وجہ سے ٹیم میں نہیں ہیں، اور لاہور میں اوس کی موجودگی کے باعث دو سپنرز کا کھیلنا مشکل ہو سکتا ہے

مصنف کے بارے میں