کراچی: مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، جہاں صارفین اپنے پسندیدہ کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب کے ذریعے ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ کری ایٹر کے حق میں ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل 10 فروری 2025 کو رات 11 بج کر 59 منٹ پر مکمل ہو گا، جس کے بعد فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک ایوارڈز 2024 میں مختلف کیٹگریز کے غیر معمولی مواد تخلیق کرنے والے کری ایٹرز کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ نامزدگیوں کا انتخاب تخلیقی صلاحیت، مواد کی اصلیت اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اہم کیٹگریز اور نامزدگیوں کی تفصیل
کری ایٹر آف دی ایئر – دانیال کنول، عدیل چودھری، مسٹر بیٹری، کین ڈول، آرزو فاطمہ
ایمرجنگ کری ایٹر آف دی ایئر – عباس بخاری، میران علی خان، محمد دانیال، مینی ٹیک، نور
لانگ فارم کنٹنٹ کری ایٹر آف دی ایئر – اسامہ خان، بلال منیر، دانیال شیخ، چودھری ولید رؤف، حافظ احمد
فوڈ کری ایٹر آف دی ایئر – سمیع ایکس اسٹریٹ، خدیجہ ملک، آمنہ اشرف، چودھری دانش، قاسم خان
انٹرٹینمنٹ کری ایٹر آف دی ایئر – عبید، ردا نقاش، تمکنت منصور، سلمان نعمان، اٹز برادرز وی لاگ
بیوٹی اینڈ فیشن کری ایٹر آف دی ایئر – چودھری عبدالرحمن، اعزاز ہیش ٹیگ می، ذکیہ نور، ہمنہ زاہد، کائنات فیصل
ٹریول کری ایٹر آف دی ایئر – آصف عاشور، ابرار حسن، زُنیر کمبوہ، زینتھ عرفان، لیئق عباس
سوشل امپیکٹ کری ایٹر آف دی ایئر – قاضی اکبر، بلال حسن، آزاد چائے والا، حشام سرور، حذیفہ علی
او جی کری ایٹر آف دی ایئر – ذوالقرنین سکندر، جنت مرزا، اریکا حق، سڈ ریپر، حارث علی
ٹک ٹاک ایوارڈز 2024 پاکستانی ٹک ٹاکرز کی تخلیقی صلاحیتوں اور کمیونٹی میں ان کے اثر و رسوخ کا اعتراف کرے گا۔ صارفین کو اپنے پسندیدہ کری ایٹرز کے حق میں ووٹ ڈالنے اور ان کی حمایت کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ انتخاب شیئر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
مزید اپ ڈیٹس کے لیے ٹک ٹاک کے آفیشل اکاؤنٹ @PKTikTokOfficial کو فالو کریں۔