حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو ایک اور بار مذاکرات کی پیشکش

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو ایک اور بار مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد:حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی کو تحلیل نہیں کیا اور ان کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ تحریک انصاف کے اندرونی فیصلے کے بعد وہ دوبارہ مذاکرات کے لیے حکومت کے ساتھ رابطے میں آ سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے روابط منقطع نہیں ہوئے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ عمران خان کو سخت شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں