لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل گانا "دھڑکے دل زور سے دھڑکے دیکھو کیا ہو گا" عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ گانا ٹورنامنٹ کے جوش و جذبے کو بڑھانے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ سب سے بڑی جنگ پاک بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں ہو گی۔ اس کے علاوہ، لاہور اور راولپنڈی میں بھی میچز شیڈول ہیں۔