لاہور : پاکستان کے جارح مزاج نوجوان بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صائم ایوب کو 3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے یہ انجری ہوئی تھی۔
ڈاکٹرز نے ایم آر آئی اسکین اور دیگر میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، صائم ایوب اس وقت بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم ان کی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے دستیابی ان کی فٹنس پر منحصر ہو گی۔ وہ اس دوران اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔