اسلام آباد : قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کا انعقاد پیر کو شام 5 بجے ہوگا اور اس کا ایجنڈا اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے دوران صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تھا۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی گئی تھی، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بل پیش کیے جانے سے قبل ہی واک آؤٹ کر لیا تھا۔