پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مزید مستحکم ہونا چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مزید مستحکم ہونا چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری

واشنگٹن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مزید مستحکم کیا جانا چاہیے۔  واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات  کہی ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے اور دنیا بھر سے لوگ یہاں موجود تھے، جو ایک بہترین موقع تھا۔ انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی روابط کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے اسے انسانوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پرئیر بریک فاسٹ ایک بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین موقع ہے، اور اس دوران انہوں نے امریکی کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

مصنف کے بارے میں