غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت رک نہ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ ملبے سے مزید 28 لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں، جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 47,583 تک پہنچ گئی۔

غزہ میں طوفان نے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جہاں سیوریج اور بارش کا پانی بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں میں داخل ہو گیا ہے۔ جبالیہ کے علاقے میں غذائی قلت اور پانی کی شدید کمی ہوگئی ہے، جبکہ اسرائیل نے 30 پانی کے کنوؤں میں سے 25 کو تباہ کر دیا۔ بے گھر فلسطینی ملبہ ہٹاکر نئے کنویں کھودنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں