تین ملکی ون ڈے سیریز ، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

09:17 AM, 7 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیم کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے اور ان کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا ہے، جو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شیڈول تھا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنے شیڈول کے مطابق ٹریننگ کرے گی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس بھی شیڈول کے مطابق کریں گے۔ کرکٹ شائقین اس تین ملکی سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جو کہ شاندار کرکٹ کے مقابلوں کا حامل ہو گی۔

مزیدخبریں