قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی کی 93 ، مسلم لیگ ن 80 اور پی پی کی 54 نشستیں

قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی کی 93 ، مسلم لیگ ن 80 اور پی پی کی 54 نشستیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں میں سے 264 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روک لیا گیا جبکہ این اے 8 باجوڑ میں پولنگ ملتوی کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 93 نشستوں پر پی ٹی آئی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ مسلم لیگ(ن) 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی 54 نشستیں پر جیت چکی ہیں۔ پانچ آزاد ارکان شامل ہونے سے مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

 
ایم کیو ایم 17، جے یو آئی 4، پاکستان مسلم لیگ ق 3 ، آزاد 3  جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔ نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست جیت سکے۔

 
 الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔