اسلام آباد :پی ٹی آئی کے اہم رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمان سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوارہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہم سےاین آر او مانگ رہے تھے، ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز بند کروا دیے۔