لاہور:گلوکار ابرار الحق کاکہنا ہے کہ بر وقت کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے سکا تھا، انتخابات لڑنے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے کو زیادہ اہمیت دوں گا۔ ابرار الحق نے ٹویٹ میں کہا کہ بر وقت کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے سکا تھا، انتخابات لڑنے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے کو زیادہ اہمیت دوں گا۔
ابرار الحق نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ انتخابات نہیں لڑ رہے۔گلوکار نے بتایا کہ وہ بر وقت اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے سکے تھے، اس لیے وہ اب انتخابات کا حصہ نہیں ہیں۔
انہوں نے انتخابات کا دن آنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک اور قوم کی خیریت و بھلائی کی دعائیں بھی کیں۔
خیال رہے کہ ابرار الحق نے 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، جس میں وہ نشست ہار گئے تھے۔ابرار الحق نے پنجاب کے شہر نارروال کے حلقے این اے 78 سے انتخاب احسن اقبال کے مد مقابل انتخاب لڑا تھا۔
I am not contesting election 2024. I couldn’t withdraw my documents in time therefore I thought it is appropriate to give a public message as even a single vote counts . May Allah swt bless Pakistan and Pakistanis.
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) February 6, 2024