ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کو 10 فروری کو طلب کرلیا

06:10 PM, 7 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 75 نارووال دانیال عزیز کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔  الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 فروری کو مقرر کر دی۔ 

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایکشن لیا۔ کامیابی کی صورت میں دانیال عزیز کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر  نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا۔

ڈی ایم او رپورٹ کے مطابق   دانیال عزیز بار بار ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔  دانیال عزیز جاری کردہ نوٹس  کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں۔ دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا۔

مزیدخبریں