اٹک میں لاکھوں مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت

 اٹک میں لاکھوں مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت

اٹک: اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پنجاب کے شہر اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر مائنز ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سے 600 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہے، پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جن کی جلد نیلامی کردی جائے گی۔

صوبائی وزیر مائنز نے کہا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 نمونوں کا معائنہ کیا، نمونوں میں گولڈ کے ساتھ زنک، چاندی، نکل، مینگنیز اور تانبے وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔

ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 مربع کلومیٹر تک کی گئی۔

مصنف کے بارے میں