دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے: صدر مملکت ،نگران وزیراعظم کی بلوچستا ن دھماکوں کی شدیدمذمت

03:51 PM, 7 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ،نگران وزیراعظم نے بلوچستا ن میں دھماکوں کی شدیدمذمت کر دی۔ 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پرامن الیکشن  کوخراب کرنےکی کوششوں کوناکام  بنائیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔ 


دوسری جانب شہبازشریف،آصف زرداری، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان نے  بھی  بلوچستان میں پشین، قلعی سیف اللہ اور پنجگور میں دھماکوں کی مذمت کی۔ 

مزیدخبریں