نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شیر پرٹھپہ نہیں لگائیں گے

03:31 PM, 7 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور شیر کیلئے پر زور مہم چلانے والےسابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کل عام انتخابات میں شیر پر ٹھپہ نہیں لگائیں گے۔ 

 تفصیلات کے مطابق نوازشریف، شہباز شریف  اور حمزہ شہباز کا ووٹ حلقہ  128 ماڈل ٹاؤن میں رجسٹرڈ ہے  جہاں ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باعث شیر کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا ہو رہا۔

حلقہ 128 ماڈل ٹاؤن سے آئی پی پی کے امیدوارعون چوہدری کھڑے ہوئے ہیں جن کا انتخابی نشان عقاب ہے اور انہیں ن لیگ کی سپورٹ حاصل ہے۔

تاہم عوام سے شیر پر ٹھپہ لگانے کی اپیل کرنے والےمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف،  پارٹی صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز شریف  8 فروری کو مسلم لیگ ن  کے شیر کے بجائے قومی اسمبلی کی سیٹ پر  استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودھری کو ووٹ ڈالیں گے۔

مزیدخبریں