کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے گلوکار و اداکاروں نے عوام سے ملک میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر دی۔
نامور پاکستانی گلوکار واداکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستانیو اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو باہر نکلو اور 8 فروری کو ووٹ دو۔
Pakistan come out and vote on 8th. If you think you’ve been wronged , Vote! If you want to see your country progress, Vote! If you want to see the right person leading the country, Vote! All what Pakistan asked for this entire year was right to vote, now Vote!
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 6, 2024
#Elections2024
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ اپنے ملک کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، اگر آپ صحیح شخص کو ملک کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔
اداکارہ ماورا حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کل، 8 فروری کو، ووٹ لازمی ڈالنا ہے، ملک کے شہر ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
To all my followers, please #vote tomorrow, it’s our responsibility as a citizen of this country to contribute to the decisions made about her.
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) February 7, 2024
Democracy must must must sustain and that can only happen if WE VOTE ✅????????#PakistanElections #PakistanZindabad
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو برقرار رہنا چاہیے اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم ووٹ دیں گے۔
اداکار عدنان صدیقی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ 8 فروری، ہمارے اور ہماری قوم کے لیے ایک اہم دن ہے۔ کل (8 فروری کو) اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے، یاد رکھیں اگر آپ ابھی ووٹ نہیں دیں گے، تو آپ بعد میں شکایت کرنے کا حق کھو دیں گے۔
اداکارہ مایا علی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہی وقت ہے کہ آپ اپنا مستقبل کھونے سے بچا سکتے ہیں اور اپنے حال کو بہتر بنا سکتے ہیں، پاکستان کے بارے میں سوچیں، ان قربانیوں کے بارے میں سوچیں جو اب تک دی گئی ہیں۔
اداکارہ نےکہا کہ ہمارے بچوں کی قسمت ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہمیں تاریخ کے صحیح جانب کھڑا ہونا ہے، ملک کی بہتری کے لیے اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔
خیال رہے کہ کل(8 فروری، جمعرات) ملک میں عام انتخابات شیڈول ہیں۔