لاہور: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔ آمین!