کوئٹہ: پشین اور قلعہ سیف اللہ دھماکوں کے بعد بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ دھماکوں کےباوجودالیکشن کاعمل جاری رہےگا۔دہشت گردی واقعات کے باوجود انتخابات ہوکر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ضرورت پڑنے پر لیوی اور فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔
صوبائی نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کاامن خراب کرنےوالےدہشتگردوں کوکچل دیں گے، یہ وہی دہشتگرد ہیں جو مچھ واقعے میں ملوث تھے.
نگران وزیرداخلہ میرزبیرجمالی نےکہا،بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے۔
خیال رہے کہ انتخابات سے ایک روز قبل صوبہ بلوچستان میں پشین اور قلعہ سیف اللہ دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔