آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

02:27 PM, 7 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کسی نے الیکشن عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔  ہم پولنگ ڈے کے حوالے سے ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں پولیٹیکل پارٹیز اور امیدواروں کو چاہیے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں۔

این اے 118 کے ریٹرننگ آفس میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا جائزہ لینے کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل ایک بڑی مشق ہے،لاہور سب سے بڑا ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ اسٹاف کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کم سے کم وقت میں انتخابی موادفراہم کیا جائے۔


 صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کا پورا عمل شفاف رکھا جارہاہےامیدواروں اور سیاسی جماعتیں بھی شفاف انتخابات کرانے میں کردار ادا کریں۔  تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو کہا ہے کہ کوئی بھی خرابی کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں چار ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر بہترین ماحول فراہم کیاگیا ہے۔


اعجاز انور چوہان نے کہا کہ پولنگ ڈے کے حوالے سے ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی، ہمارے شکایات سیل بھی اوپن رہیں گےپولیٹیکل پارٹیز اور امیدواروں کو چاہیے کہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں کسی نے الیکشن عمل میں رکاوٹ پیدا کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ تمام ضلعی حکومت اور پاکستان آرمی کا مکمل تعاون ہےووٹرز کو بھی چاہیے کہ اپنے جمہوری حق کو قانون کے مطابق استعمال کریں۔ 

مزیدخبریں