اسلام آباد: تعلیمی میدان میں پاکستان کا شمار سب سے زیادہ تعلیم یافتہ آبادی والے ممالک میں نہیں ہوتا ہے۔
ورلڈ آف سٹیٹکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 84 ایسے ممالک کی فہرست شیئر کی جن کا شمارتعلیمی طور پر سب سے زیادہ تعلیم یافتہ آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے۔
یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ وہ سرفہرست ممالک ہیں جنہیں عالمی سروے کے جواب دہندگان کے ذریعہ تعلیم یافتہ آبادی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی جاری کردہ 84 ممالک کی فہرست میں جاپان سر فہرست ہے جبکہ بھارت کا 50 واں، سعودی عرب کا 45 واں، متحدہ عرب امارت کا 31 واں نمبر ہے۔ سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں کینیڈا کا 7واں، برطانیہ کا آٹھواں، امریکہ کا 20واں اور چائنہ کا 27واں نمبر ہے۔
یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کا کہنا ہے کہ درجہ بندی کرنے کا یہ معیار امریکی خبروں کے بہترین ممالک کی درجہ بندی اور معیار زندگی کی ذیلی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔