نمونیہ سے مزید 10 بچے جاں بحق، متعدد نئے کیسز رپورٹ

01:26 PM, 7 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں نمونیہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 بچےجاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ  سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ کے 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ایک روز کے دوران 139نئے کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیہ سے 329 اموات اور 21 ہزار 687 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 60 ہلاکتیں اور 4 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں