جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے انتخابی امیدوار سابق ایم پی اے نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ چار انتخابی حلقوں کے علاوہ ملک بھر میں 8 فروری 2024 (کل، بروز جمعرات) عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔