پی ایس ایل سیزن 9کے آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ کا تکنیکی مسئلہ حل

پی ایس ایل سیزن 9کے آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ کا تکنیکی مسئلہ حل
سورس: file

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ کا تکنیکی مسئلہ حل کرلیا گیا.

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  ویب سائٹ بحالی کا  پیغام جاری کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے، شائقین کرکٹ اب آن لائن ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

 
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اس پر سائبر حملہ ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں