صوبائی دارلحکومت کراچی کے علاقے نیو کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع ککا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے سیاسی کارکن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔