اسرائیل کی بدترین جارحیت، غزہ جانیوالے انسانی امداد کے ٹرکوں پرحملہ، فلسطینی شہدا کی تعداد 27 ہزار سے متجاوز

اسرائیل کی بدترین جارحیت، غزہ جانیوالے انسانی امداد کے ٹرکوں پرحملہ، فلسطینی شہدا کی تعداد 27 ہزار سے متجاوز
سورس: file

غزہ: غزہ جانیوالے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہا پسند اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے کرم ابوسالم بارڈر کراسنگ بلاک کردی جس کی وجہ سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے جارحیت اور درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، جبالیہ میں گھر پر بم برسا کر مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا،  24گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خان یونس میں الہناوی اسکول میں موجود بے گھر فلسطینیوں پر بھی راکٹ داغ دیے جہاں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رفح میں بھی اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

صہہونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 107 فسلطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں