رات دیر گئے کس کے کہنے پر تبدیلی ہوئی؟سعید غنی کاپریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر اظہار تشویش

09:29 AM, 7 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 237 میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ہے۔

پی پی پی رہنما سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ بتایا جائے الیکشن سے ایک دن پہلے رات دیر گئے کس کے کہنے پر یہ تبدیلی ہوئی؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر پریزائیڈنگ افسران کے تبادلے منسوخ کریں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

مزیدخبریں