چلی، سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

چلی، سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
سورس: File

سان تیآگو: چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد بچ گئے جبکہ وہ زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں۔ چلی کی وزیر داخلہ کیرولینا توہا نے سابق صدر کی موت کی تصدیق کی ہے۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

وزیر داخلہ کیرولینا توہا نے کہا کہ سابق صدر کی لاش لگو رینکو قصبے کے قریب جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے۔

بتایا گیا ہے کہ آنجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی، چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے

مصنف کے بارے میں