لاہور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءعثمان ڈار کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پولیس اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام چوہدری نے عثمان ڈار کی طرف سے ہراساں کرنے اور مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پولیس اور اینٹی کرپشن سے 13 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وفاقی اور نگران حکومت کی جانب سے بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمات اور انکوائری سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔