پشاور : خیبرپختونخوا میں 82 سرکاری ملازمین طویل عرصہ سے شناختی کارڈ کے غلط نمبروں کے اندارج پر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔
آڈیٹر جنرل کے سیف سسٹم نے غلط شناختی کارڈ پر تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کردی۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر زکو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ 15فروری سے پہلے تمام افسران کی ضروری دستاویزات سمیت شناختی کارڈ کے درست نمبروں کا اندارج کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسر زکو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ 15فروری سے قبل ضروری دستاویزات سمیت شناختی کارڈ کے درست نمبرز کا اندراج نہ کروانے والے افسران کی فروری کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔