سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی 

02:30 PM, 7 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی  : سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی  نماز  جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ   ملیر کینٹ  کے قریب پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق نماز  جنازہ  میں سیاسی،عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرویز مشرف کو آرمی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اتوار کو دبئی کے امریکی ہسپتال میں 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ان کی میت کو رات کو کراچی لایا گیا تھا ۔نماز ظہر کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین کردی گئی ۔ 

مزیدخبریں