اسلام آباد: مبینہ بیٹی ٹیریان خان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کو سننے کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بنچ میں شامل ہیں۔ تین رکنی لارجر بینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض کیا تھا جس پر عدالت نے سنگل بینچ کی جگہ تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔