توشہ خانہ ریفرنس، بیمار ہوں پیش نہیں ہوسکتا ، استثنی دیں: عمران خان، کنٹینر پر ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے: وکیل الیکشن کمیشن 

09:06 AM, 7 Feb, 2023

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کیس میں فرد جرم لگانے کیلئے سماعت شروع ہوگئی ہے ۔ عمران خان کی طرف سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ضمانتی مچلکے جمع ہوچکے ہیں۔ وکیل عمران خان نے جواب دیا کہ مچلکے جمع کرائے جا چکے ہیں۔ 

عمران خان کے وکیل علی بخاری کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے کہا کہ ایسے استثنیٰ کی درخواستیں دائر ہوتی رہیں تو فرد جرم کب عائد ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک کیوں نہیں آئے؟ا کنٹینر پر ناچتے ہوئے تو ہم نے عمران خان کو دیکھا ہے۔ 

عمران خان کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل قانون کی بات کریں ایسا نہ ہو کہ ہمیں بھی بولنا پڑے۔ 

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ  عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں ۔ ہم نے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں ۔ وٹس ایپ کی اسکرین شارٹس لگا کر کاپیاں فراہم نہیں کی جاتیں ۔ 

جج نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ دے دیں کہ کب عمران خان نے آنا ہے۔ اس پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ جب عمران خان کی صحت ٹھیک ہوگی اسی وقت آئیں گے۔ 

مزیدخبریں