لاہور :آصف علی زرداری کی چوہدری برادران کیساتھ طویل ملاقات کی اندرونی کہانی اب سامنے آگئی ،ملاقات میں آصف زرداری نے حکمران اتحاد مسلم لیگ ق کی قیادت کو تحریک عدم اعتماد کیلئے قائل کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات سے متعلق یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مسلم لیگ ق پنجاب میں تبدیلی کی صورت میں اپنی شرائط رکھے گی ،آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات کے دو طویل سیشن ہوئے ۔
پہلی ملاقات میں مونس الہی طارق بشیر چیمہ سالک حسین اور رخسانہ بنگش شریک ہوئے،دوسری سیشن میں آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی۔
ایک طرف جہاں پیپلزپارٹی پنجاب میں تبدیلی کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے وہیں مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اہم اجلاس ہو ا جس میں تبدیلی کیلئے جہاں کچھ رہنمائوں نے حامی بھری اور کچھ نے مخالفت بھی کی ۔
مسلم لیگ کی طرف سے شہبازشریف ،رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت اور خواجہ آصف نے مخالفت کر دی ،ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق نواز شریف ان ہاؤس تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرینگے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے نواز شریف فیصلہ کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔