کرسٹیانو رونالڈوسب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والے پہلے انسٹاگرامر بن گئے

09:54 PM, 7 Feb, 2022

  کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

فٹبال کے نامور کھلاڑی  رونالڈو  کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ سال جنوری میں  رونالڈو کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 250 ملین ہوئی تھی۔

رونالڈو نے 250 سے 400 ملین کا  سنگ میل ایک سال کے عرصے میں پورا کیا ہے ، دوسرے نمبر پرامریکی  ماڈل کائیلی جینر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 30کروڑ  90 لاکھ ہے۔

میسی کے انسٹاگرام پر 30 کروڑ 60 لاکھ جبکہ ڈیوائن کے 29 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں