اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزیر امین گنڈا پور کے بھائی کو نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمر امین گنڈاپور کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ واضح طور پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمن کو شکست کا سامنا تھا ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو نااھل قرار دے دیا گیا ۔
عمر امین گنڈاپور کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریںنگے، واضع طور پرDIKمیں مولانا فضل الرحمن کو شکست کا سامنا تھا ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو نااھل قرار دے دیا گیا اور وہ بھی اس گراؤنڈ پر کہ ان کا بھائ انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے،ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2022
انہوں نے کہا کہ نااہلی اس گراؤنڈ پر کہ ان کا بھائی انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے ۔ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں۔