اسلام آباد:شہر اقتدار میں کورونا کے خطرناک و ار جاری ،پانچ سکولوں میں کیسز سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نےسیل کر دیا ۔
اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں کورنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پانچ ایسے سکولوں کو سیل کر دیا جہاں کیسز کی تعداد زیادہ تھی ۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے مختلف علاقوں میں 5اسکولز کو سیل کرویا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہدرہ، بھارہ کہو،ڈپلومیٹک انکلیو، بحریہ انکلیو اور جگیوٹ میں مجموعی طور پر 5 اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس مزید 38 زندگیاں نِگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہو گئی ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔