عمران مافیا جلسوں کی نہیں جیل جانے کی تیاری کرے: مریم اورنگزیب 

05:08 PM, 7 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرت کر کے دکھائے ۔ عوام انتظار میں ہے  ۔‎عمران مافیا جلسوں کی نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں ۔ مریض ، کسان ، تاجر ، مزدور ، طالب علم سڑکوں پہ آپ کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے ہار لے کر کھڑے ہیں۔ 

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے عوامی جلسوں سے خطاب کی خبر پر بیان میں کہنا ہے ‎عمران مافیا باہر نکلیں عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلے کر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے 

انہوں نے کہا کہ ‎عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلیں ۔ عوام بجلی گیس کے بلوں کے ہار آپ کو پہنائیں گے۔ ‎عمران مافیا جلسوں میں نکلے عوام آٹا چینی چوری اور لوٹ مار کے ہار آپ کے گلے میں ڈالیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران مافا جلسوں کے لئے نکلیں عوام فارن فنڈنگ کی لوٹ مار کے ہار وں سے آپ کا استقبال کرے گی ۔ ‎عمران مافیا جلسے کے لیے آئیں گے تو عوام اپنی بد دعاﺅں سے آپ کا استقبال کرے گی ۔ ‎عمران مافیا عوام میں جانے کا نہیں بلکہ آپ کے عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔

مزیدخبریں