اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرت کر کے دکھائے ۔ عوام انتظار میں ہے ۔عمران مافیا جلسوں کی نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں ۔ مریض ، کسان ، تاجر ، مزدور ، طالب علم سڑکوں پہ آپ کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے ہار لے کر کھڑے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے عوامی جلسوں سے خطاب کی خبر پر بیان میں کہنا ہے عمران مافیا باہر نکلیں عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلے کر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے
انہوں نے کہا کہ عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلیں ۔ عوام بجلی گیس کے بلوں کے ہار آپ کو پہنائیں گے۔ عمران مافیا جلسوں میں نکلے عوام آٹا چینی چوری اور لوٹ مار کے ہار آپ کے گلے میں ڈالیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافا جلسوں کے لئے نکلیں عوام فارن فنڈنگ کی لوٹ مار کے ہار وں سے آپ کا استقبال کرے گی ۔ عمران مافیا جلسے کے لیے آئیں گے تو عوام اپنی بد دعاﺅں سے آپ کا استقبال کرے گی ۔ عمران مافیا عوام میں جانے کا نہیں بلکہ آپ کے عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔