اوٹاوا :کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا ویکسی نیشن کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج پر انتظامیہ نے ایمرجنسی لگا دی ،یہ احتجاج 29 جنوری سے جاری تھا ۔
اوٹاوا کی انتظامیہ نے ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کے بعد بننے والی صورتحال پر عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سلامتی کیلئے ایسا اقدام اُٹھانا ضروری تھا ،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی وجہ سے بننے والی صورتحال شہر یوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔
اوٹاوا کے میئر جم واٹسن کے مطابق شہر کی صورتحال اُن کے قابو سے باہر ہے ،،اوٹاوا میں ٹرک ڈرائیورز کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کے خلاف 29 جنوری سے احتجاج کر رہے ہیں ۔