ادیبہ بشریٰ رحمٰن انتقال کر گئیں

03:44 PM, 7 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹرین بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں۔

کالم نگار بشریٰ رحمٰن  کے  اہل خانہ کی جانب سے ان کے  انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔ بشریٰ رحمٰن کے بیٹے حسن نے کہا کہ ان کی والدہ کورونا میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے بیمار تھیں۔

اہل خانہ کے مطابق بشریٰ رحمٰن کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر احمد بلاک نیوگارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  بشریٰ رحمٰن 29 اگست 1944کو بہاول پور میں پیدا ہوئیں اور 1985سے 1988 تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں جب کہ (ق) لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی بنیں۔

بشریٰ رحمٰن نے 13 سے زائد کتابیں لکھیں اور طویل عرصے تک کالم بھی لکھتی رہیں اور ان کی شادی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی تھی۔

مزیدخبریں