نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کرنے والی طالبات کو علیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اور کسی استاد نے ان کو نہیں پڑھایا۔
بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات امتیازی سلوک کا شکار ہیں اور ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اور کسی ٹیچر نے ان کونہیں پڑھایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل ایک ہفتے سے کالج کے گیٹ کے باہراحتجاج کرنے والی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی تاہم انہیں دیگرطالب علموں کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کالج کے ہندو انتہا پسند پرنسپل کا کہنا ہے کہ طالبات کو صرف اس صورت میں کلاس میں بیٹھنے دیا جائے گا جب وہ حجاب اتار کر کالج آئیں گی۔
کرناٹک کے ایک اور کالج نے باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ کرناٹک میں حجاب کرنے والی مسلمان طالبات کے کالج میں آنے اورکلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔