اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار ن لیگ سے الگ ہوئے ۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نکتہ آغاز ہے ۔ 2023 سے پہلے بادشاہت کیخلاف بہت سے لوگ ن لیگ کو چھوڑ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سے دو چار ہے ۔
نون لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سےچوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا، شاہد خاقان عباسی کےتحفظات ابھی نقطہ آغازہے2023 سے پہلےبہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیںنگے پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچارہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کے گھر جا کر اپنا سرنڈر ڈاکومنٹ سائن کیا ہے پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی سیاسی کردار نہیں ہوگا شریف فیملی نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان کا سندھ میں کوئی سیاسی کردار نہیں ہوگا ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انکی مستقبل کی سیاست کس قدر تاریک ہے ۔