پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے اپنے اینتھم بول قلندرز کی نئی ویڈیو جاری کر دی

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے اپنے اینتھم بول قلندرز کی نئی ویڈیو جاری کر دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیون (پی ایس ایل 7) کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنے اینتھم بول قلندرز کی نئی ویڈیو جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے اینتھم میں ٹیم کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا ڈانس شامل ہے ۔ شائقین کرکٹ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی مخصوص انداز میں ڈانس کرنے کی ویڈیو کو خوب سراہا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون کا دوسرا مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوگا ۔ ٹیموں کی آمد آج سے شروع ہوجائے گی ۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچ جائیں گی ۔ جبکہ کراچی کنگز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں 8 فروری کو لاہور پہنچیں گی ۔

لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوگا ۔ لاہور میں 21 فروری کو آخری پول میچ ہوگا ۔ کوالیفائر 23 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ پہلا ایلیمینیٹر 24 جبکہ دوسرا ایلیمینیٹر 28 فروری کو ہوگا ۔ پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں