کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مہلک وائرس مزید 38 زندگیاں نِگل گیا

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مہلک وائرس مزید 38 زندگیاں نِگل گیا

لاہور: پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس آج مزید 38 زندگیاں نِگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک یومیہ کورونا ویکسی نیشن کا مسلسل 3 دن کا نیا ریکارڈ بن چکا ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے ۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ قومی سطح پر موبائل ویکسی نیشن مہم کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں جس سے ہر گزرتے دن کیساتھ ویکسی نیشن کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی کی مہم پر صوبوں کی مدد سے عمل کیا جارہا ہے ، ہمارا ہدف تمام شہریوں تک پہنچنے کا ہے ، انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کورونا سے عائد پابندیاں جلد از جلد ختم ہو سکیں ۔

مصنف کے بارے میں