نوشہرہ ،وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ مولانافضل الرحمان کا یوم احتساب آچکا ہے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو بتائیں کہ ان کے پاس اربوں روپےکی جائیداد کہاں سے آئی ؟ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے ساتھ جیل جانے والے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ ، استعفے، جو چاہےکرلے، وزیراعظم عمران خان بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےلانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے، آج جو مہنگا ئی اور معاشی مسائل ہیں ،ان سب کے قصور وار سابقہ حکمران ہیں۔