پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی
سورس: File photo

کراچی ،پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن آرڈیننس کی مخالفت کردی 

 پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اور  سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنےکی کوشش ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت سےثابت کیاکہ یہ پیسےکی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔سینیٹر رضا ربانی کا کہناتھاکہ حکومت نے آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی بات نہیں کی، سینیٹ الیکشن کو متنازع بنایا جارہا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئینی ترمیم پاس کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل نہیں، حکومت الیکشن سے ایک ماہ پہلے ترمیم کا بل کیوں لے آئی۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس طرح آرڈیننس لانا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، آئین میں تبدیلی کرناپارلیمان کا کام ہے، یہ پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنارہے ہیں۔