فحش فلمیں بنانے پر بھارتی اداکارہ گرفتار

06:54 PM, 7 Feb, 2021

بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ پر فحش فلمیں بنانے اور اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے  دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے 87 فحش ویڈیوز بناکر ایک پورٹل پر ڈالی ہیں جہاں انہیں دیکھنے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے۔

اداکارہ کے علاوہ  دیگر5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق یہ فحش فلمیں بنانے والا ایک گروہ ہے جو 3 افراد کی جانب سے فحش فلموں میں کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی درخواست دینے کے بعد بے نقاب ہوا۔ 

اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں