لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کا ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے جسے مشہور گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ ینگ سٹنرز کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس ترانے میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ہے جن میں بابر اعظم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، شاہ آفریدی، شان مسعود اور شاداب خان شامل ہیں۔ اس گانے میں نصیبو لال کے پارٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈٰیا پر مداح اس بارے میں مختلف تبصرے دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب گراؤنڈ میں نصیبو لال کا پنجابی والا حصہ بجے گا تو لوگ دیوانے ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ نصیبو لال کا شمار پنجابی زبان کی مشہور گلوکاروں میں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایک فائیو کے ترانے پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل دیا تھا۔ اس ترانے کو 'تیار ہیں' کا نام دیا گیا تھا جسے مشہور گلوکاروں عارف لوہار، علئ عظمت، عاصم اظہر سمیت دیگر نے گانا تھا۔